امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اس سال اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران 180 جنگجو مارے گئے ہیں۔
نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران 31 عام شہریوں سمیت 62 سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق 123 واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 31 اہلکار اور 31 عام شہری مارے گئے۔
رائے نے یہ بھی کہا کہ سری نگر کے مقامی اخبارات کے ساتھ کام کرنے والے 8 صحافیوں کو’کشمیر فائٹ‘بلاگ کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں اور میڈیا ہاو¿س رائزنگ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 4 صحافیوں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سری نگر کے شیرگڑی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
رائے نے مزید کہا کہ حکومت نے میڈیا والوں سمیت لوگوں کی جانوں کو خطرات اور حملوں سے بچانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
کیونکہ فعال حفاظتی انتظامات کے تحت سکیورٹی گرڈ جس میں پولیس، آرمی، سی اے پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیاں شامل ہیں جموں و کشمیر میں کسی بھی خطرے یا کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تعینات ہیں