امت نیوز ڈیسک //
کشمیر پنڈتوں کے بغیر ادھورا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کی اکثریتی آبادی نے اقلیتوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا اور نازک ادوار میں بھی مل جل کر اپنا بود باش کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے سری نگر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تنویر صادق نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیر کے ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی ایسے ادوار میں بھی آپسی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی مثال پیش کی ہے جب پورے بر صغیر میں مذہب کے نام پر آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کے بغیر ادھورا ہے اور کشمیری مسلمان دہائیوں سے اپنے پنڈت بھائیوں کی واپسی کی راہیں دیکھ رہے ہیں۔