امت نیوز ڈیسک //
رانچی:نصرت نور نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے میڈیکل آفیسرز کے امتحان 2022 میں جاری کردہ نتائج میں پہلا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے جے پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے والی پہلی مسلم خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔ نصرت نور کی اس کامیابی پر بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) ایک مشرقی ریاست کا پبلک سروس کمیشن ہے جو بھارتی آئین کے آرٹیکل 315 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ 15 نومبر 2000 کو وجود میں آیا۔ اس کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کے لیے منتخب امیدواروں کے مسابقتی امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد ہے.