• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یونیک آئی ڈی کا مقصد سوشل سکیورٹی فراہم کرنا:  ایل جی منوج سنہا

یونیک آئی ڈی کا مقصد سوشل سکیورٹی فراہم کرنا: ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
12/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ یوٹی کے لوگوں کو ایک یونیک آئی ڈی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی کی تیاری کا مقصد سوشل سکiورٹی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے بات کی گئی اور اُن کے بہت سارے مسائل کو حل بھی کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ایک آئی ڈی نمبر فراہم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اہل خانہ سے اجازت کے بعد ہی یہ نمبر دیا جائے گا.

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس یونیک آئی ڈی کا یہ فائدہ ہوگا کہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر درج ہوگا جبکہ پنشن اور دوسری اسکیموں سے لوگوں کو سیدھے طور پر فائدہ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ یہاں کیا ہوتا تھا کہ الگ الگ اسکیموں کے لئے الگ سے قواعد و ضوابط پورے کیے جاتے اور اس یونیک آئی ڈی سے لوگوں کو آسانی ملے گی۔اُن کے مطابق یونیک آئی ڈی سے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کشمیری پنڈتوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ”میں نے اُن سے کئی دفعہ بات چیت کی اور اُن کے مسائل جن میں پرموشن اور محفوظ مقامات پر تعیناتی قابل ذکر ہیں کو پورا کیا گیا ۔‘

منوج سنہا نے کہا کہ ’ صرف کشمیری پنڈتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی بات چیت کے لیے آنا چاہتا ہے بلا جھجک مجھ سے کسی بھی مسئلے پر بات چیت کر سکتا ہے۔

کشمیر میں بجلی کے بحران کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یہ بالکل من گھڑت ہے کیونکہ صوبے کشمیر میں لوگوں کو بلاخلل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بجلی کا کوئی بحران نہیں او راس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہے۔اُن کے مطابق کشمیر میں یومیہ کتنی بجلی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے اس حوالے سے ہمارے پاس ایک ڈیٹا موجود رہتا ہے لہذا یہ کہنا کہ کشمیر میں بجلی کا بحران ہے حقیقت سے بعید ہے۔
(یو این آئی )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اروناچل میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہوئی: رپورٹ

Next Post

ہماچل کی شکست نے بی جے پی کو کیا پریشان، آئندہ سال 4 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو لے کر فکرمند!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
ہماچل کی شکست نے بی جے پی کو کیا پریشان، آئندہ سال 4 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو لے کر فکرمند!

ہماچل کی شکست نے بی جے پی کو کیا پریشان، آئندہ سال 4 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو لے کر فکرمند!

حکومت کو چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے: کھڑگے

حکومت کو چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے: کھڑگے

دھمکیاں دینے والے بلاگز ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے: پولیس سربراہ

دھمکیاں دینے والے بلاگز ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے: پولیس سربراہ

سوپور تلبل میں آئی ای ڈی برآمد

سوپور تلبل میں آئی ای ڈی برآمد

’چین نے 9 دسمبر کو دراندازی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے کھدیڑ دیا‘، پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ کا بیان

’چین نے 9 دسمبر کو دراندازی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے کھدیڑ دیا‘، پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ کا بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »