امت نیوز ڈیسک //
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر گزشتہ ہفتے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان مختصر جھڑپ ہوئی تھی۔
این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپور ٹ میں کہا ہے کہ آمنے سامنے کی وجہ سے ’دونوں طرف سے چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں‘ اور دونوں فریق ’علاقے سے فوری طور پر پےچھے ہٹ گئے‘۔
یہ آمنا سامنا۹دسمبر کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق چینی فوجی ایل اے سی کے قریب پہنچی جس کا ہندوستانی فوجیوں نے ”مضبوط اور پرعزم انداز میں“ مقابلہ کیا۔
مشرقی لداخ میں تصادم کے بعد ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان طویل عرصے میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کی جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔