امت نیوز ڈیسک //
کوکرناگ:نیشل کانفرنس کی جانب سے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ایک عوامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سکینہ اتو، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ڈاکٹر بشیر احمد ویرے سمیت چوڈھری ضفر علی کھٹانہ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی حاضر رہی جوکہ کوکرناگ کے دور افتادہ علاقوں سے آئے تھے۔ اس موقعہ پر مقررین نے لوگوں سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔
زرائع ابلاغ کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے الیکشن سڑک پانی کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے لیے لڑے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد ہونگے اس بار الیکشن جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے لیے لڑا جائے گے، تاکہ مقامی لوگوں کو زمین، نوکریاں اور دیگر حقوق مل سکیں۔