• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس کی چین سے محبت کی وجہ سے ہماری ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کرلیا گیا:امیت شاہ

کانگریس کی چین سے محبت کی وجہ سے ہماری ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کرلیا گیا:امیت شاہ

by امت ڈیسک
13/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش میں سرحد پر چینی فوجیوں کے ساتھ تصادم پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نہرو جی کی چین سے محبت کی وجہ سے سلامتی کونسل کی رکنیت کی قربان کردی گئی اور 1962 میں چین نے ہماری ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کر لیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کی اور اپوزیشن پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج لوک سبھا میں اپوزیشن نے وقفہ سوالات نہیں چلنے دیا۔ میں اس فعل کی مذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کو جواب دینا چاہئے کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے سال 2005-07 کے دوران چینی سفارتخانے سے ملنے والے 1.35 کروڑ روپے کا کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے ) کے مطابق مناسب نہیں تھا، اس لیے وزارت داخلہ نے قانونی عمل کے بعد اس فاؤنڈیشن کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس ملک کو بتائے کہ راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ نے جولائی 2011 میں بغیر اجازت جولائی 2011 میں ذاکر نائیک کی تنظیم سے ایف سی آر اے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کیوں لیے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 1962 میں ہندوستان کی ہزاروں ہیکٹر زمین پر چین نے قبضہ کر لیا تھا۔ سال 2006 میں ہندوستان میں چینی سفارت خانے نے پورے اروناچل پردیش اور نیفا پر دعویٰ کردیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ اب جبکہ ملک میں مودی حکومت ہے ، کوئی ہماری ایک انچ زمین بھی نہیں لے سکتا۔
خیال ر ہے کہ اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کو ہندوستانی سرحد کی طرف آنے والے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے معاملے پر کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بعد میں راجیہ سبھا میں کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں ہندوستانی فوجیوں نے بڑی بہادری سے چینی فوجیوں کے گھیراؤ کو روک دیا ہے اور انہیں واپس اپنی چوکی پر جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ دلدوز سڑک حادثہ ،میاں بیوی ہلاک

Next Post

آزاد کوکانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے جموں کشمیر بھیجا گیا ہے :وقار رسول

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
آزاد کوکانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے جموں کشمیر بھیجا گیا ہے :وقار رسول

آزاد کوکانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے جموں کشمیر بھیجا گیا ہے :وقار رسول

حکومت چینی مداخلت کی حقیقت کو چھپا رہی ہے: کانگریس

حکومت چینی مداخلت کی حقیقت کو چھپا رہی ہے: کانگریس

پی ایس اے ختم کریں گے :عمر، کیا آپ کے پاس یہ اختیار ہو گا ؟سجاد

پی ایس اے ختم کریں گے :عمر، کیا آپ کے پاس یہ اختیار ہو گا ؟سجاد

کیا کوئی بھارتی چاہے گا چین ہماری زمین لے لے: فاروق عبداللہ

کیا کوئی بھارتی چاہے گا چین ہماری زمین لے لے: فاروق عبداللہ

جسٹس این کوتیشور کو جموں و کشمیر کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز

جسٹس این کوتیشور کو جموں و کشمیر کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »