امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: تلنگانہ پولیس فورس میں بطور کانسٹبل بھرتی کیلئے ایک خاتون امیدوار کو اس وقت پکڑلیا گیا جبکہ اُس نے فزیکل ٹسٹ کے دوران اور اپنے قد کو اونچا بتانے کیلئے اپنے بالوں میں ایم سیل کو لگالیا تھا۔
پولیس کانسٹبلس اور ایس آیز کی بھرتی کے عمل میں جاری جسمانی پیمائش اور فزیکل ٹسٹ کے دوران محبوب نگر میں آج یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس جاب حاصل کرنے کیلئے خاتون امیدوار نے اپنے بالوں کے اندر ایم سیل (M-seal) ویکس کو پیسٹ کیا تھا۔
دھوکہ دہی کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جبکہ یہ خاتون امیدوار، جسمانی پیمائش کیلئے آلہ کے سامنے کھڑی ہوئی تھیں۔عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ اس امیدوار کے جسم کی لمبائی اور اس کا وزن الیکٹرانک آلے پر ڈسپلے نہیں ہورہا ہے۔ ایک خاتون اسٹاف رکن نے امیدوار کی تلاشی لی۔
تلاشی لینے والی کانسٹبل اس وقت حیران رہ گئیں جبکہ انہوں نے تلاشی کے دوارن امیدوار کے سرکے بالوں میں ایم سیل کا پیسٹ پایا۔ امیدوار نے بالوں کے اندر ایم سیل کا پیسٹ ویکس کیا ہوا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ امیدوار نے بالوں میں ایم سیل پیسٹ کا ویکس کیا ہوا تھا۔
چیف منسٹراورکے ٹی آرکیخلاف راجہ سنگھ کے توہین آمیزریمارکس
عہدیداروں نے بتایا کہ سنسر، جسم کا قد اور وزن اس وقت شاندہی کرتے ہیں جبکہ امیدوار کے پیر اور سرمکمل طور پر آلہ سے ٹچ کریں۔ اس واقعہ کی طرف توجہ مبذول کرانے کے بعد ضلع ایس پی محبوب نگر اے وینکٹیشور لو نے اس خاتون امیدوار کو بھرتی کے عمل سے نااہل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسمانی قد اور وزن کی جانچ کیلئے الیکٹرانک آلات استعمال کئے جارہے ہیں تاکہ پیمائش کی رپورٹ دوست صحیح آسکے اور صرف اہل و حقیقی امیدواروں کا انتخاب عمل میں آسکے۔ سب انسپکٹرس اور پولیس کا نسٹبلوں کی جائیدادوں کیلئے2.37 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں۔