جموں / / اروناچل پردیش میں ہندوستان اور چینی افواج کے مابین تصادم آرائی کے بعد جموں کے سرحدی علاقوں خاص طور پر پو نچھ اور سائمہ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی گشت تیز کر دی گئی ہے جبکہ سرحدوں پر جو کسی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جموں اور کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سانبہ میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد کے ساتھ گشت بڑھادیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف نے سا نبی میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر جو کسی بڑھادی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ موجودہ موسم دراندازی کیلئے موزون ہے اور سرحد پار سے آنے والے ملک دشمن عناصر کسی بھی وقت سرحد پار کرنے کی کوشش کریں گے جس کے باعث سرحدوں پر سیکورٹی کو بڑھایا گیا ہے اور بی ایس ایف کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اقدامات اروناچل پردیش میں ہند چین افواج کے مابین تصادم آرائی کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں قبل در ندازی کے خدشات کے بعد سر حدوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس دوران بی ایس ایف کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی کارروائی کو بر وقت ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اکثر در اندازی کی کو ششیں ہوتی ہے جن پر قابو پانے کیلئے چو کسی بڑھادی گئی ہے اور بی ایس ایف کی گشت بھی تیز کر دی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الا قوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چو میں گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صور تحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اُن کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسی صور تحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعدد کو ششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنےکے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔