امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت نے شمال مشرقی خطے میں پچھلے آٹھ برسوں میں بہت کی رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور خطے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، جس سے خطے میں امن کو فروغ ملا ہے مسٹر مودی شمال مشرق کے ایک روزہ دورے پر آئے ہیں۔ وہ میگھالیہ میں پروگراموں میں شرکت کے بعد تریپورہ جائیں گے۔ شیلا نگ نارتھ ایسٹ زون کیمپس کی میٹنگ کے بعد یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ” فٹبال میں اگر کوئی کھیل کی روح کے خلاف کام کرتا ہے تو اسے سرخ کارڈو کھا کر باہر کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح پچھلے آٹھ برسوں میں ہم نے نار تھے ۔ ایسٹ میں ترقی سے متعلق رکاوٹوں کو سرخ کارڈ دکھایا ہے۔
شمال مشرقی خطہ میں سابقہ حکومتوں کے وقت میں بد نظمی اور بد عنوانی کی طرف بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت خطے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کو ششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن، امتیازی سلوک، اقربا پروری، تشدد، رکے ہوئے منصوبوں اور ووٹ بینک کی سیاست کے خاتمے کے لیے
خلوص نست سے کام کر رہے ہیں۔