امت نیوز ڈیسک //
راجوری ضلع کے گڑھی فائرنگ رینج علاقے کے قریب ایک پراسرار دھماکے میں 55 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح 9بجے کے قریب گرینیڈ یا شیل پھٹ جانے کے بعد فائرنگ رینج کے نزدیک دھماکہ ہوا جس میں ہربنش سنگھ ولد سنتوش سنگھ ساکن اپر نونیالراجوری زخمی ہوا۔ اسے علاج کیلئے فوجی اسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے، کیونکہ پولیس کی ایک ٹیم پہلے سے ہی موقع پر موجود ہے واقعے کی نوعیت کی تصدیق کر رہی ہے۔