امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے 177 اہلکاروں میں سے ، جنہوں نے 2019 سے 2021 تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، ان میں سے 73 نے جموں و کشمیر میں اپنی جانیں گنوائیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں 177 سی اے پی ایف کے اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے سب سے زیادہ 73 اہلکاروں نے جموں و کشمیر میں اپنی جانیں گنوائیں، اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 27 اہلکار ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 73 میں سے 49 کا تعلق سی آر پی ایف سے تھا، ایک ایس ایس بی سے تھا جو 2019 میں مارے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں بی ایس ایف کے ایک جوان سمیت 20 اور2021 میں سی آرپی ایف کے 3 اہلکار مارے گئے۔