امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
پرنسپل سکریٹری ایچ ای ڈی آلوک کمار کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق کشمیر اور جموں ڈویڑن کے سرمائی علاقوں کے ڈگری کالجوں میں 27 دسمبر سے 14 فروری 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
اس کے علاوہ جموں ڈویڑن کے سمر زون میں ڈگری کالجوں میں یکم جنوری سے 10 جنوری 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔