امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنبل علاقے میں جمعرات کو سڑک حادثے میں ایک 35 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور نے ایک عہد یدار کے حوالے سے بتایا کہ سوموسٹینڈ سنبل کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر سی ایچ سی سنبل لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ عہدیدار نے متوفی کی شناخت اعجاز احمد خان کے طور پر کی ، جو پیشہ کے اعتبار سے مار کندیل حاجن کا ایک ڈرائیور ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس تھانہ سنبل میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔