امت نیوز ڈیسک//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین افراد سری نگر میں کرائے کے مکان میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی دیر شب سری نگر شہر کے گوئی خان علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این ٹی نے بتایا کہ رسوئی میں موجود تین افراد جن کا تعلق ضلع کپواڑہ سے ہے سلنڈر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایسی ہسپتال لے جایا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے تینوں زخمیوں کی شناخت تنویر احمد رینہ ولد نذیر احمد ساکنہ جماں گنڈ کپواڑہ، نثار احمد میر ولد محمد گلزار اور مشرف خالق میر ولد عبد الخالق دونوں ساکن تراٹ پورہ کپوارہ کے طور پر کی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔