امت نیوز ڈیسک //
جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح اس وقت ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جب دماغی طور معذور شخص نے چھ افراد پر لاٹھی سے حملہ کرکے ان کو لہولہان کیا۔
معلوم ہو اہے کہ حملے میں چھ افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد ان کو اسپتال پہنچایاگیا جہاں خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوئی جبکہ چار دیگر کا علاج جاری ہے۔
مہلوکین کی شناخت غلام نبی خادام اور حفیظہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔