• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

by امت ڈیسک
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مرزا پور: اگر حوصلے بلند ہوں تو کوئی بھی منزل مشکل نہیں ہوتی۔ انسان اپنی جدوجہد اور جذبے سے کوئی بھی منزل حاصل کر سکتا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی کی، جو این ڈی اے کے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کرکے بھارتیہ فضائیہ میں ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہے۔ وہ اتر پردیش کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے فائٹر پائلٹ میں جگہ بنائی ہے۔ تھانہ کوتوالی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے ٹی وی مکینک کی بیٹی نے نہ صرف ضلع بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ثانیہ مرزا نے این ڈی اے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کو بھارتی فضائیہ کی فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم فائٹر پائلٹ خاتون ہوں گی۔ اس کے ساتھ وہ اتر پردیش کی پہلی فائٹر خاتون پائلٹ کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ بیٹی کے اس مقام پر پہنچنے پر والدین کے ساتھ ساتھ گاؤں والے بھی فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخبثانیہ مرزا نے بتایا کہ فائٹر پائلٹس میں خواتین کی تعداد کم ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اور ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چترویدی سے متاثر ہو کر میں نے ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ میں فائٹر پائلٹ بنوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوپی بورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ این ڈی اے میں صرف سی بی ایس ای آئی ایس سی بورڈ کے بچے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں، لیکن میں نے کامیابی حاصل کی اور دکھایا کہ یوپی بورڈ کے بچے بھی این ڈی اے پاس کر سکتے ہیں۔ مجھے دو فائٹر پائلٹس میں جگہ بنانی تھی اور آج میں نے جگہ بنا لی ہے۔

ثانیہ مرزا کا تعلق ضلع مرزا پور دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت چھوٹے گاؤں جسوور سے ہے۔ ثانیہ کی پرائمری سے دسویں تک کی تعلیم گاؤں کے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج میں ہوئی ہے۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے شہر کے گرو نانک گرلز انٹر کالج میں 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ ثانیہ مرزا 12ویں یوپی بورڈ ڈسٹرکٹ ٹاپر بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے سینچورین ڈیفنس اکیڈمی سے تیاری کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ جوائننگ لیٹر ایک دن پہلے آیا ہے۔ 27 تاریخ کو پونے جاکر جوائن کرنا ہے۔ ثانیہ مرزا اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ سینچورین ڈیفنس اکیڈمی کو دیتی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں دل دہلانے والا واقعہ ، دماغی طور معذور شخص کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل ، چار زخمی

Next Post

جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

08/02/2026
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

08/02/2026
فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

08/02/2026
اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

08/02/2026
روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

08/02/2026
سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

08/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

شمالی کشمیر میں منشیات کے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش‘پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 17 گرفتار

شمالی کشمیر میں منشیات کے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش‘پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 17 گرفتار

جس سختی سے جنگجوئیت سے لڑا اسی طرح منشیات کی لعنت سے بھی لڑیں گے :پولیس سربراہ

جس سختی سے جنگجوئیت سے لڑا اسی طرح منشیات کی لعنت سے بھی لڑیں گے :پولیس سربراہ

سکم میں فوجی گاڑی میں کھائی میں جا گری، 16 فوجی ہلاک

سکم میں فوجی گاڑی میں کھائی میں جا گری، 16 فوجی ہلاک

معروف صحافی عاشق کشمیری چل بسے

معروف صحافی عاشق کشمیری چل بسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »