امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمییر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرمائی اجلاس کے آخری دن پارلیمنٹ کے احاطے میں مکیش کا مشہور گانا "جینا یہاں مرنا یہاں” گایا۔ ان کا یہ گانا بہار کے سابق وزیر مالیات و آر جے ڈی کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی کے حالیہ بیان کے تناظر میں آیا جس میں موصوف رہنما نے کہا تھا کہ ’ملک میں نفرت اور تشدد کا ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ یہاں اب صرف ذات پات اور ہندو مسلمان ہی ہورہا ہے، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو امریکہ اور بیٹی کو لندن میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے‘۔