امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام۔ فضل (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جاریہ ہفتہ اپنا دورہ ہند منسوخ کردیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی وجہ سے کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔
مولانا کے دورہ کی منسوخی کی سرکاری سطح پر توثیق نہیں ہوئی ہے۔ وہ اترپردیش میں مذہبی جلسہ یا اجتماع میں شرکت کے لئے 4 روزہ دورہ پر ہندوستان آنے والے تھے۔ اگر وہ آتے تو گزشتہ 4 سال میں پاکستان کے کسی ممتاز سیاستداں کا یہ پہلا دورہ ہوتا۔