امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گر فتارکیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو نابالغ لڑکے کے والدین کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ ان کے بیٹے کو چند روز قبل چاڈورہ کے گو کبھی پتھری کے رہائشی محمد صدیق شیح ( عمر 60 سال) نے اغوا کیا تھا۔ اور اسے جموں لے جایا گیا جہاں پر اس کے ساتھ بد فعلی کی گئی۔ انہوں نے بتایا، اس سلسلے میں ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 2022 / 205 تھا نہ چاڈورہ میں درج کیا گیا، اورتحقیقات شروع کی گئی”۔انہوں نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد متاثرہ کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بڈگام منتقل کیا گیا۔
پولیس بیان کے مطابق، ‘آج صبح ، ملزم کو ریلوے سٹیشن بڈگام سے گر فتارکیا گیا اور اس کے خلاف قانون کی دیگر دفعات کے علاوہ POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے “۔