امت نیوز ڈیسک //
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور امور کشمیر کے انچارج ترون چگھ نے اتوار کو کہا کہ نئی دہلی یوٹی میں امن، خوشحالی اور ترقی لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ہم عبداللہ ، مفتیوں اور گاندھیوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کشمیر کو 1990 کی دہائی میں واپس لے جائیں۔ بی جے پی لیڈر نے یہاں سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے پاک ماحول لایا ہے تاہم تین خاندان جنہوں نے اپنی حکومتوں میں عام لوگوں کی زندگیوں کو برباد کیا وہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے غیر یقینی صور تحال کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چگھ نے کہا، "عبد اللہ ، مفتی اور گاندھی کشمیر کو 90 کی دہائی میں واپس لے جانا چاہتے ہیں لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی ان تینوں خاندانی سیاسی جماعتوں کو کشمیر میں تشد د واپس لانے کی اجازت نہیں دے گی ۔
این سی، پی ڈی پی اور کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ان تینوں خاندانی سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کو لوٹ کی صنعت بنادیا ہے اور ترقی اور امن کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ پچھلی سات دہائیوں سے انہوں نے جموں و کشمیر کے ہر وسائل کو لوٹا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کتاب اور لیپ ٹاپ کی بجائے اے کے 47 پتھر اور گرینیڈ تھما دیے”۔چگھ نے کہا، ” بی جے پی نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کے دارالحکومت سے سیاحتی دارالحکومت بنایا۔ اس سال لاکھوں سیاح کشمیر آئے۔ جموں وکشمیر میں تمام شعبوں میں وکاس (ترقی ) جاری ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبداللہ ، مفتی اور گاندھی خاندانوں نے یہاں پر اکسی ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کی روایت قائم کی تھی، جس کے نتیجے میں عام لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ گیا تھا، لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی سے روایتی جماعتوں کا پراکسی کلچر ختم ہو گیا۔ اور اس طرح بی جے پی نے جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کی۔ انتخابات کے بارے میں بی جے پی لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اسمبلی انتخابات جلد کرائے جائیں گے۔ جموں و کشمیر کے لوگ امن، ترقی اور روزگار کے خواہاں ہیں لیکن عبداللہ، ملتی اور گاندھی جموں و کشمیر کو 90 کی دہائی میں واپس لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر جگھ نے کہا کہ مرحوم رہنما امن کے مشعل بردار تھے جنہوں نے جموں و کشمیر کو امن اور ترقی کے حوالے سے آگے لایا۔ اس موقع پر بی جے پی 55 مقامات پر کیمپ منعقد کرے گی تاکہ ہمارے کیڈرز کے ڈیٹا کو کیٹل کیا جاسکے۔