امت نیوز ڈیسک //
امن و امان کو برقرار رکھنے اور جان و مال کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے حکام نے بارہمولہ ضلع کے پیٹن علاقے میں دفعہ 144 سی آرپی سی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق، دیہہ شیعہ ایسوسی ایشن کنتر بگ نے ایک درخواست کے ذریعے 28 دسمبر 2022 کو امام باڑہ گنڈ خواجہ قاسم کنٹر بگ پیٹن میں ایک پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینے پر اعتراض کیا ہے کہ اس سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ضابطوں کے تحت ضروری کارروائی کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ کو درخواست کی توثیق کی گئی، سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ نے ایک خط کے ذریعے جایا کہ پروگرام کا مقام ، امام باڑو کنتر جنگ گنڈ خواجہ قاسم عرصہ دراز سے دو حریف گروپوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنی ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ اگر کسی گروپ کے حق میں طے شدہ پروگرام کے انعقاد کی اجازت دی گئی تو امن و امان کی صور تحال پیدا ہو سکتی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، بارہمولہ نے حالات اور زمینی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ، مذکورہ پروگرام کے لیے اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے ، اب امن و امان کو برقرار رکھنے اور جان ومال کو آنے والے کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندیاں بالترتیب تحصیل سنگھ پورہ اور مائن کے گاوں گنڈ خواجہ قاسم اورکنتر جنگ میں نافذ ر ہیں گی جن میں یہ پابندیاں بھی شامل ہیں کہ چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی ، جلوس کی اجازت نہیں
ہو گی۔ مذکورہ دیہات میں کوئی بھی شخص، مسلح افواج / پولیس / پر ہے ، ہتھیار یا کوئی ایسی چیز نہیں لے گا جو جرم کے ہتھیار کے طور پر استعمال ہو سکے، کوئی شخص لاوڈ سپیکر یا کسی بھی دوسرے ایمپلیفائنگ ساونڈ کا استعمال کسی دوسرے مقصد کے لیے یا تقریر کرنے یا کوئی اعلان کرنے کےمجسٹریٹ یا پبلک سرونٹ کے ممبر کے علاوہ، جو باضابطہ طور پر مجاز یاڈیوٹی لیے مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر نہیں کرے گا۔ یہ حکم 27 دسمبر 2022 کی شام 07 بجے سے 29 دسمبر 2022 کی صبح07 بجے تک نافذ رہے گا۔