امت نیوز ڈیسک //
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے مر کز کے زیر انتظام خطہ جمو ںو کشمیر کے اننت ناگ حلقہ انتخاب کے بلبل نوگام علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر آزاد نے اپنی تقریر میں کہا کہ جموں کشمیر اس وقت بڑے مسلے سے دوچار ہیں اور یہاں پر جمہوری حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت ہلاکتوں کا دور جاری ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو بچانا ہمارا طرح اولین ہے۔ آزاد نے کہا چاہےمنشیات ہو یا پھر بندوق دونوں وجوہات سے یہاں کا نوجوان مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کے خلاف لڑائ لڑنی ہوگی نہ کہ نئے عسکریت پسند بنانے ہونگے۔
غلام نبی آزادآزاد نے کہا کہ اس کے لۓ سرکار کو ایک نئ پالیسی وضع کرنی ہوگی جس کے باعث عام لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کشمیری پنڈت ملازمین جو اس وقت جموں میں اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر ہیں، کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی وادی واپسی فی الوقت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگس جیسے مسائل میں ملازمین کا کشمیر واپس آنا موزوں نہیں ہوگا اور اس لیے سرکار کو فی الحال عارضی بنیادوں پر کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں منتقل کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر تب ہی آ سکتے ہیں جب یہاں پر حالات ٹھیک ہونگے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ انچارج اننت ناگ میر الطاف، پیر زادہ محمد سعید، جی ایم سروسی۔، گلزار احمد وانی، کے علاوہ عنایت اللہ راتھر بھی موجود تھے۔