امت نیوز ڈیسک //
بانہال کے گاوں چک ناروا میں ماں ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا اپنے گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع رام بن کے چک نار و اعلاقے میں بدھ کی صبح کی ایک گھر سے 4 افراد پر اسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد پولیس پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ متوفین میں نور جہاں زوجہ عبدالرشید عمر 35 سال، ظفر احمد ولد عبدالرشید عمر 12 سال، شهزه بانو د ختر عبدالرشید ، عمر 8 سال اور آسیہ بانو دختر عبدالرشید عمر 5 سال شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گھر میں کوئلہ بخاری / انگیٹھی موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ہلاکتیں گیس کے اخراج کی وجہ سے
ہوئی ہیں۔