امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے یہاں بتایا کہ بدھ کی صبح جموں ضلع کے سدرہ علاقے میں تصادم کے مقام کے قریب سے چار عسکریت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ جائے وقوع سے سات اے کے سنتالیس رائفلز، تین پستول اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ٹرک مالک کی شناخت ابھی باقی ہے، ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔ تلاش ابھی جاری ہے،”۔