امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورو جی نے ہمیں روحانی خوشحالی، بے لوث خدمت، قربانی اور انسانیت کا راستہ دکھایا۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں “۔انکا ٹویٹ میں کہنا تھا: گورو جی نے ہمیں روحانی خوشحالی، بے لوثخدمت، قربانی اور انسانیت کا راستہ دکھایا۔انہوں نے ٹویٹ مزید کہا: چلو ہم ان کی عظیم تعلیمات کے لئے ایک بار پھر اپنے آپ کو وقف کر کے غریبوں کی خدمت کے لئے انتھک محنت کرنے کاعزم کریں “۔









