• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امسال ایک سو مقامی نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے:پولیس سربراہ

امسال ایک سو مقامی نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے:پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
31/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سال 2022 سکیورٹی محاذ پر گزشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پُرامن سال رہا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے دوران ایک سو نوجوانوں نے جنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 17 کو گرفتار کیا گیا، 18 ابھی بھی سرگرم ہیں جبکہ 65 افراد ہلاک کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے غلط راستہ اختیار کیا ہوا تھا جن کو واپس قومی دھارے میں لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022میں 56 غیر ملکیوں سمیت 186جنگجو مارے گئے۔موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے برعکس امسال یعنی 2022 میں حالات پُرامن رہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں سکیورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیے جس دوران 56 غیر ملکیوں سمیت 186عسکریت پسند مارے گئے ۔

اُن کے مطابق مہلوک عسکریت پسند میں زیادہ تر جیش اور لشکر طیبہ نامی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ایک سو کے قریب نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 17کو زندہ گرفتار کیا گیا 18کو چھوڑ کر باقی سبھی عسکریت پسند کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچے ہوئے 18سرگرم ملیٹینٹ کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔موصوف ڈی جی پی نے بتایا کہ امسال کافی کم تعداد میں مقامی نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیموں کو جوائن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ بننے سے سکیورٹی فورسز نے روکا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2023 میں جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد صفر تک پہنچ جائے گی اور اس کے لئے سکیورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی تیاریاں شروع کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2023 میں ہمارا فوکس ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے پر مرکوز ہوگا ۔ملی ٹینٹ ماڈیولز کو تباہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ سال2022 میں 146عسکریت پسند ماڈیولز کو طشت از بام کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں سکیورٹی فورسز نے 188 اے کے رائفلیں 275 پستول ، 354 گرینیڈ، 61 دیسی ساخت کے گرینیڈس ، 61 آئی ای ڈیز اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس چیف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ہتھیار پھینکنے کے منصوبوں کو بھی ناکام بنایا گیا ہے اور بڑی مقدار میں منشیات کی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال اُدھمپور میں سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملے کیے گئے جس دوران کئی سلامتی عملے کے اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوئے۔

ان کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں امسال سکیورٹی فورسز کو کم سے کم جانی نقصان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سال2022 میں 14پولیس،17سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ امسال تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائے گئے 55گاڑیوں، 28مکانوں کو ضبط اور اٹیچ کیا گیا۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے مطابق رواں برس 649 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور سال 2022 میں 1693کیس درج کیے گئے اور 212 کلو گرام ہیروئن، 383 کلو چرس، 12 کلو برؤان شوگر کو برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ امسال 29 ہزار 834 مختلف جرائم کے کیس درج کئے گئے ۔یو اے پی اے مقدمات کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ 1350 کیس زیر تحقیقات ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایس آئی یو ہر ضلع میں فاریسٹ ٹریک بنیادوں پر عسکریت پسندوں کے کیسوں کو نپٹا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ایس آئی اے کے تحت کام کر رہی ہیں۔کشمیر فائٹ بلاگ کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ماوتھ پیس ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور دوسرے افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
(یو این آئی )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق پوپ بینیڈکٹ XVI کا 95 برس کی عمر میں انتقال

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

سال کے پہلے دن ایل پی جی سلنڈر 25 روپے تک مہنگا

سال کے پہلے دن ایل پی جی سلنڈر 25 روپے تک مہنگا

رشبھ پنت اب بھی آئی سی یو میں، کپتان روہت نے بھی ڈاکٹروں سے کی بات

رشبھ پنت اب بھی آئی سی یو میں، کپتان روہت نے بھی ڈاکٹروں سے کی بات

تاریخ میں 200 بلین ڈالر کھونے والا پہلا انسان، ایلون مسک

تاریخ میں 200 بلین ڈالر کھونے والا پہلا انسان، ایلون مسک

گلمرگ میں نئے سال کا جشن، سیاحوں کا ہجوم

گلمرگ میں نئے سال کا جشن، سیاحوں کا ہجوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »