امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور گلمرگ سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں بیرونی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کے مختلف ریاستوں سے سیاح اس خوبصورت جگہ کا رخ کررہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ گزشتہ سالوں سے گلمرگ میں سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس سال بھی گلمرگ میں لگاتار سیاح سیر و تفریح کے لیے آرہے ہیں اور نئے سال کی آمد میں ایک بار پھر کافی سیاح گلمرگ میں موجود ہیں۔ اگر چہ ابھی گلمرگ میں اس سال برف باری کا سلسلہ زیادہ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود بھی اس ٹھٹھرتی سردی میں سیاح اس خوبصورت علاقے میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سیاحوں نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہے کیونکہ ہم گلمرگ میں ہیں اور ہم نئے سال کا استقبال کررہے ہیں اور ہم گلمرگ کی حسین وادی میں آکر خوب برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں اگر کوئی خوبصورت جگہ ہے تو وہ صرف گلمرگ ہے اس سے خوبصورت جگہ کوئی بھی نہیں۔ ہم خوش قسمت ہے کہ ہم کشمیر میں ہیں اور اس وقت گلمرگ میں جو یہ نئے سال کی آمد میں پروگرام منعقد ہورہا ہے ہم اس میں شرکت کر کے ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔( بشکریہ ای ٹی وی بھارت)










