سری نگر، 01 جنوری: اتوار کی شام وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں حول چوک کے نزدیک سی آر پی ایف بنکر پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے گرنیڈ پھینکے جانے سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے حول چوک کے قریب 28 بٹالین سی آر پی ایف بنکر پر گرینڈ پھینکا ۔ تاہم، دستی بم مطلوبہ ہدف سے چوک گیا اور سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔
افسر نے مزید کہا کہ اس واقعے میں سمیر احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ ساکنہ حبک نامی شہیر کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔( جی این ایس)