امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے کرال گنڈ کے گنہ پورہ گاوں میں اتوار کی شام اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب علاقے میں دھما کے جیسی آواز سنی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ آواز سنتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہندواڑہ کے کرال گنڈ علاقے گنپورہ سے دھماکہ جیسی آواز سنی گئی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اورحقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔