امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کےڈھانگری علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سےگولی باری ہونےکی وجہ سے کم از کم تین افراد کی موت گئی ہے، اور کم اذکم 7افرادزخمی بتاےجارہےہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع راجوری کےصدرمقام سےصرف 6کلومیٹر دور ڈھانگری علاقہ میں نامعلوم افرادکی طرف سےگولی باری گئی جس میں تین افراد مارے گئے ہیں اور سات کے قریب زخمی ہیں۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔جبکہ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔