امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، یکم جنوری : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف اہلکار سے رائفل چھیننے کے چند گھنٹے بعد، پولیس نے اتوار کو کہا کہ نوجوان کو اس کے خاندان کی مدد سے واپس لایا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی کشمیر نے جی این ایس کے مطابق ایک ٹویٹ میں کہا، "خاندان کی مدد سے، پولیس نے عرفان بشیر گنائی عرف سوبہ گنائی عمر تقریباً 25 سال، ولد بشیر احمد گنائی ساکنہ بلو پلوامہ کو AK-47 رائفل کے ساتھ واپس لایا جو اس نے سی آر پی ایف اہلکار سے آج صبح چھینی تھی۔”
انہوں نے مزید کہا، "تفتیش جاری ہے۔ ہم خاندان کے رول کی تعریف کرتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس سے پہلے دن میں نیم فوجی دستہ سی آر پی ایف کے اہلکار سے صبح 11:45 بجے ضلع کے راج پورہ قصبے میں رائفل چھین لی گئی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں تلاشی شروع کردی۔( جی این ایس)