• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری حملہ آوروں کے متعلق جانکاری دینے پر دس لاکھ روپے کا انعام

راجوری حملہ آوروں کے متعلق جانکاری دینے پر دس لاکھ روپے کا انعام

by امت ڈیسک
03/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ جو شخص راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروں کے متعلق جانکاری فراہم کرے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے آج ایک اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو مطلع کرنے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجوری کے ڈانگری گاؤں میں پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ ایک شہری کے گھر کے پاس آئی ای ڈی دھماکہ جس میں دو کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔

راجوری حملہ آوروں کے متعلق جانکاری دینے پر دس لاکھ روپے کا انعاماس واقعہ کے بعد راجوری میں تشویش پائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ایل جی منوجی سنہا ڈانگری گاؤں پہنچے تھے جہاں انہوں لواحقین سے ملاقات کی۔ منوج سنہا نے لواحقین کو دس لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا ساتھ ہی انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں گے۔جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ بھی جائے مقام پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے مہلوکین کے گھروں میں جاکر نشاندہی کرکے ان پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں تین شہری موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شہری نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم آج جائے مقام پر پہنچ گئی ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این آئی اے ٹیم راجوری پہنچی

Next Post

لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ

کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیا راجوری واقعے پر افسوس کا اظہار

کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیا راجوری واقعے پر افسوس کا اظہار

کوکرناگ میں تیز رفتار کار نے راہگیروں کو ٹکر ماری، ایک کی موت دو زخمی

کوکرناگ میں تیز رفتار کار نے راہگیروں کو ٹکر ماری، ایک کی موت دو زخمی

عسکریت پسندی اب جموں پہنچ گئی، حالات معمول پر آنے کے دعوے جھوٹے : وقار رسول وانی

عسکریت پسندی اب جموں پہنچ گئی، حالات معمول پر آنے کے دعوے جھوٹے : وقار رسول وانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »