امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کو کر ناگ علاقے میں ایک تیزر فتار کار کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دودیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے کو کر ناگ علاقے میں منگل کو ایک آلٹو گاڑی نے ٹکر مار کر تین افراد کو زخمی کر دیا۔زخمیوں کی شناخت عبدالمجید ڈار، شمیم ملک اور اشتیاق ملک ساکنان بوچھو کو کر ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی تینوں افراد کو جائے حادثہ سے نکال کر ضلع ہسپتال انت ناگ پہنچا یا گیا، جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک عبد المجید ڈار ولد غلام قادر کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔