امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ کے ریاستی وزیر برائے داخلہ امور نتیا آنند رائے کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ’’یہ کمیٹی اس لیے قائم کی گئی ہے تاکہ خطے کی منفرد ثقافت اور زبان کے تحفظ کے لیے اور اس کے جغرافیائی محل وقوع اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔‘‘
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کمیٹی، لداخ کے لوگوں کے لیے زمین اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی بات کرے گی۔‘‘ اس میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ اور کرگل کو با اختیار بنانے کے لیے خطے میں جامع ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔