امت نیوز ڈیسک //
سری نگر ،05 /جنوری: سکول ایجوکیشن محکمہ نے کہاہے کہ سائنس سٹریم میں آر آر ٹی اساتذہ کے ذریعہ فاصلاتی طریقہ سے حاصل کی گئی پوسٹ گریجوٹ ڈگریوں کو سنیارٹی اور پروموشن کے مقاصد کے لئے درست نہیں سمجھا جا ئے گا۔ آج جاری ایک سرکیولر کے مطابق فاصلاتی نظام کے ذریعے حاصل کی گئی پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کو درست نہیں سمجھا جائے گا۔ ڈی ایس ای نے یہ بات ایک آر آڑ ٹیچر کی درخواست کے جواب میں دیتے ہوئے کہاکہ اگنو کے ذریعے ماحولیاتی سائنس میں پی جی کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ٹیچر کو جاری دستاویز کے مطابق اس تناظر میں یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ انتظامی محکمہ نے آگاہ کیا ہے کہ سائنس سٹریم میں فاصلاتی طریقہ سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو سنیارٹی اور پرموشن کے مقاصد کے لئے درست نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔