امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،9 جنوری : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کو دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ٹاٹا موبائل ڈرائیور کی موت جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے بجی پتھری چرار شریف علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت خورشید احمد ساکن گاندربل جبکہ زخمی جو متوفی ڈرائیور کا والد بتایا جاتا ہے، کی شناخت عبدالحمید کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی نوعیت کا دوسرا حادثہ چاڈورہ کے کھری گنڈ علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ چاڑورہ کے کھری گنڈ علاقے میں بھی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت شکیل احمد ڈار ولد محمد قاسم، ہارون ولد شکیل احمد ڈار، ظہور احمد میر ولد غلام احمد میر، اشفاق احمد ولد بشیر احمد ڈار، فاروق احمد میر ولد غلام احمد میر اور غلام محی الدین ولد نور محمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا اس سلسلے میں مقدمے درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔