امت نیوز ڈیسک //
جموں اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گہری دھند کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، قاضی گنڈ اور جموں میں دھند کی وجہ سے معمول کی زندگی میں خلل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔