امت نیوز ڈیسک //
سری نگر میں پولیس نے ایک ملی ٹینٹ معاون کار کو ممنوعہ نشیلی اشیاء ، نقدی اور لشکر طیبہ لیٹر ہیڈ سمیت دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر معاون فرزان فروز ولد فروز میر ساکن پانپور کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون کار کے قبضے سے 9لاکھ 95 ہزار نقدی، 450 گرام ہیروئن، لشکر طیبہ کا لیٹر ہیڈ اور میٹرک شیٹ کو برآمد کر کے ضبط کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کو ٹھی باغ پولیس تھانے میں ایف آئی آرزیر نمبر 2/23 کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔