امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو سی آر پی ایف کے اہلکار اسلحہ کی تربیت دیں گے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے اس طرح کا فیصلہ لیا۔
ذرائع کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ کی تربیت دینے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ کی تربیت دیں گے تاکہ وہ ملی ٹینٹوں کا مقابلہ کر سکے۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈانگری حملے کے بعد راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں وی ڈی سی کو پھر سے فعال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق راجوری میں 18اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وی ڈی سی ممبران کو تربیت دینے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر خط پیر پنچال میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ وی ڈی سی ممبران کو بھی مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی ممبرا ن کو باضابط طورپر ایس ایل آر فراہم کئے گئے ہیں او روہ مختلف علاقوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی حملوں کے پیش نظر خط پیر پنچال میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔