امت نیوز ڈیسک //
فتح گڑھ صاحب (پنجاب): کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج پنجاب میں داخل ہوچکی ہے۔ ریاست پنجاب میں جاری ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے آغاز سے قبل راہل گاندھی بدھ کی صبح پنجاب کے گرودوارہ فتح گڑھ صاحب پہنچے۔ یہ یاترا 19 جنوری کو جموں و کشمیر میں اپنے آخری پڑاؤ پر پہنچنے سے پہلے آٹھ دنوں میں پنجاب کے کئی حصوں کا احاطہ کرے گی۔ شدید سردی اور گھنی دھند کو برداشت کرتے ہوئے پارٹی کے حامی اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور راہل گاندھی کی حمایت کی۔ کانگریس لیڈر نے منگل کو امرتسر میں سری ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کا دورہ کیا جب یاترا پنجاب میں داخل ہوئی۔ قبل ازیں منگل کو بھارت جوڑو یاترا پنجاب پہنچ چکی ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کی صبح پنجاب کے فتح صاحب گرودوارہ میں پوجا کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی اس نفرت کے جواب میں وہ بھارت جوڑو یاترا کو نکال رہے ہیں۔
پنجاب میں راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذات کو دوسری ذات سے، ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ ملک کو ایک مختلف راستہ دکھانا چاہیے۔ محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا۔ تو ہم نے یہ سفر شروع کیا۔( ای ٹی وی بھارت)