امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کی ایک 70 سالہ خاتون بدھ کو سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں انتقال کر گئی۔ کپرن شوپیاں کی رہائشی حلیمہ بیگم ، اپنی بہن کے ساتھ عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ گئیں تھیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے متوفی کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ مرحومہ اپنی بہن کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ گئیں تھیں۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ متوفی خاتون کی نماز جنازہ امام کعبہ نے پڑھائی، جس کے بعد اس کی میت کو مقدس شہر میں ہی دفن کر دیا گیا۔