امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندواڑہ علاقے میں گیزر میں چھپائی گئی 57 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سید عرفان عبداللہ کے نام ایک شخص کو ہندواڑہ کے براری پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ”براری پورہ ہندواڑہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران، پولیس نے ایک سید عرفان عبداللہ ساکن لاریبل، ہندوارہ کو گرفتار کیا اور اس سے گیزر میں چھپائے گئے 57.43 لاکھ روپے بر آمد کئے گئے۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔