امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،11 جنوری :ایس ایس پی ٹریفک سری نگر مظفر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ سری نگر میں 40 فیصد سے زیادہ سڑک حادثات شالہ ٹینگ – پانتھہ چوک بائی پاس سٹریچ میں رونما ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس میں اسٹیدی کر رہے ہیں جس کی رپورٹ بہت جلد ضلع مجسٹریٹ سری نگر کو پیش کی جائے گی۔
موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ہو رہے سڑک حادثات کے سلسلے میں ہم ایک اسٹیدی کر رہے ہیں اور ہم نے کچھ بلیک سپارٹس کی نشاندہی کی ہے جہاں عام طور پر زیادہ تعداد میں حادثات رونما ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’جب ہم سری نگر شہر میں ہو رہے سڑک حادثات کا ڈاٹا دیکھتے ہیں تو ہم اس میں یہ دیکھتے ہیں زائد از40 فیصد حادثات شالہ ٹینگ – پانتھہ چوک بائی پاس سٹریچ میں رونما ہوتے ہیں‘۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ سری نگر میں ان حادثات کو کم کرنے کے لئے تمام تر امور پر فوکس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہر میں دو پہیہ والی گاڑی کی زیادہ تعداد ہے اور حادثات بھی ان ہی کے زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جون و جولائی میں جب اسکولوں کی چھٹی ہوئی تھی تو ان دو مہینوں کے دوران زیادہ تعداد میں سڑک حادثے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ سری نگر میں 48 افراد کی سڑک حادثات میں موت واقع ہوئی۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیو حضرات کی ذمہ داری کے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خاص خیال کر ڈرائیونگ کریں ۔