امت نیوز ڈیسک //
سربل سونہ مرگ میں برفانی تودہ کے زد میں آکر لقمہ اجل بنے ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش ابھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جمعرات کی صبح سونہ مرگ کے سربل علاقے میں ایک بھاری بر کم برفانی تودہ گر آیا۔ جس دوران ز و جیل امل تعمیر کر رہی تعمیراتی کمپنی میگا انفراسٹرکچر کے دوافراد زندہ دفن ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور میگا انفراسٹرکچر کے افسران جائے حادثے پر پہنچ گئے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔پروجیکٹ منیجر میگا انفراسٹرکچر ہر پال سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک ایک لاش کونکالا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے شخص کی ایک ٹانگ بھی مکمل طور پر کٹ چکی ہے۔