امت نیوز ڈیسک //
فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں 2022 میں دراندازی کی کوششوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اسی دوران سرحد کے اس پار سے دراندازی کی 12 کوششوں میں 18 دراند از مارے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج اور بی ایس ایف نے جموں خطہ میں آئی بی (بین الا قوامی سرحد) کے ساتھ ساتھ ”دشمن ” کی طرف سے ہتھیاروں اور منشیات کو ڈرون کے زریعے گرانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈرون جیمرز خریدے ہیں۔ دہلی میں فوج کے سالانہ ڈے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ، فوجی سر براہ نے کہا کہ سال 2022 میں دراندازی کے اعداد و شمار میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
جنرل پانڈے نے کہا، ” سال 2022 میں جموں و کشمیر میں دراندازی کی صرف 12 کو ششیں ہوئیں جن میں 18 در اند از مارے گئے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا کاونٹر انفلٹریشن گرڈ مضبوط ہے حالانکہ دشمن اب دوسرے راستوں سے دراندازوں کو اس طرف بھیجنے اور ڈرون کے زریعے ہتھیار گرانے کو ترجیح دے رہے ہیں جن میں پیر پنجال، جموں اور بین الا قوامی سرحد شامل ہیں۔
ڈرون چیلنجز کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ فوج نے ڈرون جیمر ز اور دیگر آلات خریدے ہیں تاکہ ڈرون کے زریعے ہتھیار گرانے کو ترجیح دے رہے ہیں جن میں پیر پنجال، جموں اور بین الاقوامی سرحد شامل ہیں ۔