امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 جنوری : سری نگر کے صورہ علاقے میں اے ٹی ایم بوتھ پر ایک گارڈ جمعہ کو مردہ پایا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گارڈ جس کی شناخت محمد مظفر ککرو ولد عبدالخالق ککرو ساکن لعل بازار کے طور پر ہوئی ہے، صورہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے اندر بے ہوش پایا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایاکہ "اسے فوری طور پر سکمز صورہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔”
انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ (جی این ایس)