امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی سرینگر-جموں قومی شاہراہ بانہال رام بن سیکٹر میں برفباری اور پتھر او کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جتایا کہ نو گام با نہال سیکٹر میں مسلسل برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا، "مہاڑ ، رام بن میں بھی پتھر گر آنے کا سلسلہ جاری ہے "۔ ٹریفک حکام نے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل شاہراہ کی صور تحال کے بارے جاننے کیلئے ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں اور بارش و برفباری کے موسم میں شاہراہ سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنائیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ موسم صاف ہونے تک شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت متاثررہ سکتی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر ، بانہال اور بھدرواہ سمیت کشمیر کے بیشتر مقامات پر برف باری شروع ہو گئی۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا، سرینگر سمیت جموں کے بیشتر مقامات پر صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ اگلے 5 سے 6 گھنٹوں کے دوران بالائی مقامات پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے ۔