امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہنچ گئے ہیں اور یکم جنوری کو ڈانگری گاوں میں جنگجووں کے حملے میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ سےملنے راجوری روانہ ہوں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہ آج دو پھر جموں پہنچے اور راجوری کے لیےروانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ یکم جنوری کو ڈانگری گاوں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنےوالے ہیں۔
عہدیدار نے کہا کہ شاہ ضلع میں سیکورٹی کی صور تحال کا جائزہ لیں گے اور دن کے آخر میں سینٹر سول اور پولیس عہدیدار سے بھی ملاقات کریں گے۔