• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

by امت ڈیسک
13/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:وادی کشمیر میں آج یعنی جمعہ کی صبح موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ بیشتر میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جنوری کے درمیان پہلے ہی میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس درمیان سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2.4 ڈگری اور گلمرگ میں منفی0.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں قاض گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری اور کوکر ناگ میں منفی 0.2 ڈگری سیلشیس رہا۔

وہیں جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں 0.2، کٹرا میں 7.6 ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت 0.4 ڈگری سیلشیس تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 13 جنوری کو ہلکی برفباری کی ہونے کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں سرینگر جموں قومی شہراہ پر پھیسلن پیدا ہونے کی وجہ ٹریفک کی نقل و حرکت کو کچھ وقت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کی۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا وادی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر ی روایت و ثقافت کا عکاس شاعر پروفیسر رحمان راہی نہ رہے

Next Post

امیت شاہ کا راجوری دورہ، سخت سیکورٹی انتظامات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
دفعہ 370ختم کرکے بھاجپا نے وہ کرکے دکھایا جو کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی

امیت شاہ کا راجوری دورہ، سخت سیکورٹی انتظامات

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

تازہ برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

تازہ برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

صورہ سری نگر میں اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا

سرنکوٹ مشتبہ فائر نگ میں زخمی لڑکا دم توڑ گیا

امیت شاہ کی زیر صدارت جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ،راجوری دورہ منسوخ

امیت شاہ کی زیر صدارت جموں میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ،راجوری دورہ منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »